Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
روزہفرض علوم

زکٰوۃ کے فرض ہونے سےکیا مراد ہے؟حاجات اصلیہ سے کیا مراد ،مالک نصاب سے کیا مراد ہے؟

سوال: زکٰوۃ کے فرض ہونے کے لیے کیا شرائط ہیں؟🌹🍃
جواب: جس شخص میں یہ شرائط پائی جائیں اس پر زکٰوۃ فرض ہے:👇🏻
① مسلمان ہو ،② عاقل ہو ،③ بالغ ہو ،④ مالکِ نصاب ہو ،⑤ یہ نصاب نامی ہو ،⑥ نصاب اس کے قبضے میں ہو ،⑦ یہ نصاب اس کی حاجت اصلیہ سے ذائد ہو ،⑧ یہ نصاب دَین سے فارغ ہو ،⑨ اس نصاب پر ایک سال گزر جائے۔(فتاویٰ عالمگیری)☆☞❣️

سوال: مالکِ نصاب سے کیا مراد ہے؟🌸
جواب: وہ شخص جس کے پاس ساڑھے سات تولے سونا (48-87گرام) یا ساڑھے باون تولے چاندی (612.41گرام) یا اتنی مالیت کی رقم یا اتنی مالیت کا مالِ تجارت یا اتنی مالیت کا حاجاتِ اصلیہ سے ذائد سامان ہو، اس کو صاحبِ نصاب یا مالک نصاب کہتے ہیں۔(بہار شریعت)⁦✪💟📚

سوال: حاجاتِ اصلیہ سے کیا مراد ہے؟❣️
جواب: حاجاتِ اصلیہ سے مراد ضروریاتِ ذندگی کی وہ چیزیں جن کی عموماً انسان کو ضرورت ہوتی ہے اور ان کے بغیر گزر اوقات میں شدید تنگی و دشواری محسوس ہوتی ہے جیسے رہنے کا گھر ، پہننے کے کپڑے ، سواری ، علم دین سے متعلق کتابیں اور پیشے سے متعلق اوزار وغیرہ۔(الھدایہ، کتاب الزکٰوۃ)𖣔🌸

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!