Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ساقی کوثر چاہ زمزم پر

پھر چاہ زمزم کے پاس تشریف لائے خاندان عبدالمطلب کے لوگ حاجیوں کو زمزم پلا رہے تھے۔ آپ صلی  اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مجھے یہ خوف نہ ہوتا کہ مجھ کو ایسا کرتے دیکھ کر دوسرے لوگ بھی تمہارے ہاتھ سے ڈول چھین کر خود اپنے ہاتھ سے پانی بھر کر پینے لگیں گے تو میں خود اپنے ہاتھ سے پانی بھر کر پیتا۔ حضرت عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے زمزم شریف پیش کیا اور آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے قبلہ رخ کھڑے کھڑے زمزم شریف نوش فرمایا۔ پھر منیٰ واپس تشریف لے گئے اور بارہ ذوالحجہ تک منیٰ میں مقیم رہے اور ہر روز سورج ڈھلنے کے بعد جمروں کو کنکری مارتے رہے۔ تیرہ ذوالحجہ منگل کے دن آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے سورج ڈھلنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہو کر ”محصب” میں رات بھر قیام فرمایا ا ور صبح کو نماز فجر کعبہ کی مسجد میں ادا فرمائی اور طواف وداع کرکے انصار و مہاجرین کے ساتھ مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہو گئے۔(۔۔۔۔شرح الزرقانی علی المواہب،النوع السادس فی ذکرحجہ وعمرہ،ج۱۱،ص۴۶۰۔۴۶۶ملتقطاً)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!