Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

سب سے ا ولی واعلیٰ ہمارابنی

از اعلیٰ حضرت قبلہ بریلوی علیہ الرحمۃ
سب سے ا ولی واعلیٰ ہمارابنی
سب سے بالا و والا ہمارابنی
جس کوشایاں ہے عرش خداپرجلوس
ہے وہ سلطان والا ہمارابنی
خلق سے اولیاء اولیاء سے رسل
اوررسولوں سے اعلیٰ ہمارابنی
حسن کھاتا ہے جن کے نمک کی قسم
وہ ملیح دل آرا ہمارابنی
جس کی دو بوند ہیں کوثروسلسبیل
ہے وہ رحمت کادریا ہمارابنی
کیا خبر کتنے تارے کھلے چھپ گئے 
پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارابنی
جس نے مردہ دلوں کو دی عمر ابد
ہے وہ جان مسیحا ہمارابنی
غمزدوں کو رضا مژدہ دیجے کہ ہے
بے کسوں کاسہارا ہمارا بنی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!