فضائل ومسائل رمضان
نے فرمایا ۔ مگر روزہ میرے لئے ہے ۔ اور اس کو اجر میں دونگا ۔ بندہ نے اپنی خواہش اور کھانے پینے کو میرے لئے ترک کر دیا ہے ،اور فرمایا روزہ دار کے لئے دو خوشیاں ہیں ، ایک افطار کے وقت اور ایک اپنے رب سے ملنے کے وقت اور روزہ دار کی منہ کی بو اللہ عزوجل کے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے، روزہ سِپر ہے، یعنی ڈھال، جہنم سے بچنے کے لئے ، جب کسی کےروزہ کا دن ہو نہ بیہودہ بکے اور نہ چیخے، پھر اگر اس سے کوئی گالی گلوج کرے یا لڑنے پر آمادہ ہو تو ، کہدے کہ میں روزہ دار ہوں۔اسی حدیث کے مثل امام مالک اور ابو داؤد وغیرہ نے روایت کی ہے۔