Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
فرض علومنماز

منی ،مذی ،ودی کسےکہتے ہیں؟تیمم کے فرائض ،تیمم کا طریقہ ،کن صورتوں میں تیمم کر کے نماز پڑھنا جائز ہے؟

سوال: منی ، مذی ، اور ودی کی تعریفات کیا ہیں اور ان کے حکم میں کیا فرق ہے؟🏵️

جواب:▪️منی▪️وہ گاڑھا لیس دار مادہ جو اُچھل کر خارج ہو اور اس کے نکلنے پر شہوت ختم ہو جاتی ہے اس میں غسل کرنا فرض ہے۔ ▪️مذی▪️ وہ لیس دار سفیدی مائل مادہ جو زوجہ وغیرہ سے شہوت کے ساتھ کھیل کُود کے وقت خارج ہو ، اس کے نکلنے سے شہوت ختم نہیں ہوتی بسا اوقات بڑھ جاتی ہے۔ ▪️ودی▪️ پیشاب وغیرہ کے بعد وہ گاڑھا مادہ جو پتلے مادہ کے ساتھ ملا ہوا خارج ہو۔ مذی اور ودی میں صرف وضو کرنا لازم ہے۔(الھدایہ ، کتاب الطہارت)💜

سوال: تیمم کے فرائض کون کونسے ہیں؟📖

جواب: تیمم کے تین فرائض ہیں:
① نیت ، ② سارے چہرے کا مسح کرنا ، ③ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھوں کا مسح کرنا۔(از نماز کے احکام)

✴️::::::🧡::::::✴️::::::🧡::::::✴️

سوال: تیمم کا طریقہ کیا ہے؟💟

جواب:☜︎︎︎ نماز و تلاوت کے لیے حدث (یعنی بے وضوئی یا بے غسلی) کو دور کر کے پاکی حاصل کرنے کی نیت سے بسم اللہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کشادہ کر کے کسی زمین یا اس کی جنس پر لوٹ پوٹ کر کے سارے چہرے کا اچھی طرح مسح کرنا ، پھر دوسری بار پھر زمین پر ہاتھ پھیر کر دونوں ہاتھوں کا ناخنوں سمیت اچھی طرح مسح کرنا ، خیال رکھے اگر ایک بال بھی مسح سے رہ گیا تو تیمم نہ ہوا۔(ماخوز از نماز کے احکام)📖💞

سوال: کن کن صورتوں میں تیمم کر کے نماز جائز ہے؟🌹🍃
جواب: ۞☜︎︎︎تیمم کے جواز کے لیے ① پانی کے حاصل کرنے (ایک مربع میل تک) پر یا ، ② بیماری وغیرہ کی وجہ سے استعمال کرنے پر قدرت نہ ہو یا ③ (گاڑی وغیرہ کے چلے جانے کا یا دشمن یا درندے کا) خوف ہو ، ④ قید خانے والے وضو نہ کرنے دیں تو تیمم کرنا جائز ہے۔ (لیکن آخری دو صورتوں میں وضو کر کے نماز کو لوٹانا واجب ہے)۔(از نماز کے احکام)📚🌸

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!