Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انگوٹھی عطا فرمائی :

مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انگوٹھی عطا فرمائی :

حضرت سیِّدُنا ربیع علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں،میں نے حضرت سیِّدُنا امام شافعی علیہ رحمۃ اللہ الکافی کو فرماتے سنا: ”قیامِ یمن کے دوران میں نے خواب میں دیکھاگویا کہ میں طواف کی جگہ بیٹھا ہوں۔اسی دوران شیرِخدا، حضر ت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّ مَ اللَّہُ تَعَالٰی وَجْہَہ، الْکَرِیْم تشریف لائے۔ میں جلدی سے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف لپکا، سلام عرض کیا اور مصافحہ کیا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مجھے سینے سے لگا لیا او ر اپنی انگلی سے انگوٹھی نکال کرمیری انگلی میں پہنا دی۔” صبح کے وقت جب میں نیند سے بیدار ہوا تو مُعَبِّر (یعنی خواب کی تعبیر بتانے والے) سے اپنا خواب بیان کیا تواس نے مجھے بتایا: ”اے ابو عبداللہ! آپ کو خوش خبری ہو! آپ کا مسجد ِحرام میں حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّ مَ اللَّہُ تَعَالٰی وَجْہَہ، الْکَرِیْم کا دیدار کرنا عذابِ نار سے نجات کی بشارت ہے۔ آپ کا ان سے مصافحہ کرنا یومِ حساب میں امان ہے اور رہا ان کاآپ کی انگلی میں انگوٹھی پہنانا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عنقریب ساری دنیا میں آپ کی شہرت ایسی ہوگی جیسی حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّ مَ اللَّہُ تَعَالٰی وَجْہَہ، الْکَرِیْم کی ہے۔”

(تاریخ بغداد،الرقم۴۵۴، محمد بن ادریس الشافعی، ج۲، ص۵۸، بتغیرٍ)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!