islam
میلوں تک آگ ہی آگ
مکہ سے ایک منزل کے فاصلہ پر ”مرالظہران” میں پہنچ کر اسلامی لشکر نے پڑاؤ ڈالا اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فوج کو حکم دیا کہ ہر مجاہد اپنا الگ الگ چولہا جلائے۔ دس ہزار مجاہدین نے جو الگ الگ چولہے جلائے تو ”مرالظہران” کے پورے میدان میں میلوں تک آگ ہی آگ نظر آنے لگی۔(۔۔۔۔المواھب اللدنیۃ وشرح الزرقانی،باب غزوۃ الفتح الاعظم، ج۳،ص۴۰۳)