Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ویلنٹائن_ڈے_کی_تردیدکریں_تشہیر_نہیں

#ویلنٹائن_ڈے_کی_تردیدکریں_تشہیر_نہیں14 فروری آنے والا ہے، بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں ویلنٹائن ڈے کے نام پر حیا و پاکدامنی کے سارے حدود پامال کرنے والے ہیں۔ روایت سابقہ کے تحت سوشل میڈیا پر ہر دوسرے گروپ میں یا پیج پر *بائکاٹ ویلنٹائن ڈے* پوسٹ گردش کر رہی ہے۔
کل ایک دوست نے پرسنل کیا کہ مولانا صاحب ! یہ روز ڈے اور پرپوز ڈے کیا ہوتا ؟
میں نے کہا بھائی ! آپ کبھی اسکول گیے نہ کالج آپ روز ڈے اور پرپوز ڈے کے بارے میں کیسے جانتے ہیں ؟ ان کا جواب تھا کہ کل ایک فیس بک کے مفتی صاحب فرما رہے تھے کہ “روز ڈے، پرپوز ڈے اور ویلنٹائن ڈے منانا حرام ہے”۔ میں ان کو صرف اتنا ہی جواب دے پایا کہ اللہ تعالی آپ کو ایسے فیس بکی مفتی سے بچائے رکھے !
خدا کے واسطے ایسی خرافات کی تردید ضرور کریں  لیکن تفصیل بتا بتا کر انجانے میں تشہیر کرنے سے گریز کریں۔ اسلامیہ گرلس اسکول کے سامنے “بائکاٹ ویلنٹائن ڈے” کا بورڈ لگانے سے اچھا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں شرم و حیام کا درس دیں۔#ثمر_مصباحی_انڈمان

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!