islam
ہمیشہ ابررحمت کابرسنادیکھنے والے
حاجیوں کا استقبال
مبارک مرحبا مکہ مدینہ دیکھنے والے
زمیں پرعرش کی منزل کا زینہ دیکھنے والے
حطیم کعبہ میں سجدے وہ بوسے سنگ اسود کے
در کعبہ پہ رونا گڑگڑانا دیکھنے والے
مقام ملتزم میزاب اوررکن یمانی پر
ہمیشہ ابررحمت کابرسنادیکھنے والے
وہ پیاسوں کاہجوم عاشقانہ کیف کاعالم
وہ پیمانوں میں زمزم کاچھلکنادیکھنے والے
طواف کعبہ کی مستی صفامروہ کے منظرمیں
شراب معرفت کاجام ومینادیکھنے والے
منٰی میں عید قربانی کامنظردیکھ کر آئے
سرعرفات پروانوں کا میلہ دیکھنے والے
فرشتے پربچھاتے ہیں جہاں تیرے قدم پہنچے
خداکاگھررسول حق کا روضہ دیکھنے والے
ستارہ تیری قسمت کاثریاسے بھی اونچاہے
جمال گنبدخضراء کا جلوہ دیکھنے والے
مبارک ہیں مبارک اعظمی بیشک مبارک ہیں
خدا کاگھرنبی کے درکاجلوہ دیکھنے والے