islam
بیماری اور علاج کا بیان
رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲتعالیٰ نے کوئی بیماری نہیں اتاری مگر اس کے لئے شفابھی اتاری ۔ (صحیح البخاری،کتاب الطب، باب ما انزل اللہ ۔۔۔الخ،رقم ۵۶۷۸،ج۴،ص۱۶)
ابوداؤد و ترمذی و ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے خبیث دواؤں سے ممانعت فرمائی (جامع الترمذی،کتاب الطب،باب ماجاء فیمن قتل۔۔۔الخ،رقم۲۰۵۲،ج۴،ص۷)
اور رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے نظر بد سے جھاڑ پھونک کرنے کی اجازت دی ہے۔ (صحیح البخاری کتاب الطب،باب رقیۃ العین،رقم ۵۷۳۸،ج۴،ص۳۱)