Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بیوی کے حُقوق کی تاکید و اہمیت

بیوی کے حُقوق کی تاکید و اہمیت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح  بیوی پر شوہر کے حُقوق پورے کرنا  لازم ہے اسی طرح شوہر پر بھی لازم ہے کہ بیوی کو اہمیَّت دے اور اُس کے حُقوق کا پورا پورا خیال رکھے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے۔
وَ لَهُنَّ مِثْلُ الَّذِیْ عَلَیْهِنَّ بِالْمَعْرُوْفِ۪-(پ۲ ، البقرة : ۲۲۸)
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور عورتوں کیلئے بھی مَردوں پر شریعت کے مطابق ایسے ہی حق ہے جیسا (اُن کا) عورتوں پر ہے۔
صَدْرُا لا فاضِل حضرت علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیمُ الدین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں : یعنی جس طرح عورتوں پر شوہروں کے حُقوق کی ادا واجب ہے اسی طرح شوہروں پر عورتوں کے حُقوق کی رِعایت لازم ہے۔ (1)
لہٰذا شوہر کو چاہئے کہ وہ ہرگز ہرگز بیوی کے حُقوق کو ہلکا نہ جانے ، اُسے کمزور سمجھ کر اُس کے ساتھ ناانصافی نہ کرے ، اُس پر ظُلم و سِتم نہ کرے  اور ہر وقت اس بات کو پیشِ نظر رکھے کہ جس رَبّ عَزَّ  وَجَلَّنے  اُسے بیوی پر حاکم بنایا ہے وہ اَحْکَمُ الْحَاکِمیْن جَلَّ جَلَالُہ سب  حاکموں کا حاکم ہے ، وہ ناانصافی کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ آئیے! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے عورت کے حُقوق کی جو اہمیَّت بیان فرمائی ہے اُس کے بارے میں چند فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ کیجئے :
________________________________
1 –   تفسیرخزائن العرفان ، پ۲ ، البقرہ ، تحت الآیہ : ۲۲۸

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!