islam
حضرت رُبَیِّع بنت نضر رضی ﷲ تعالیٰ عنہا
یہ مشہور صحابی حضرت انس بن مالک رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی پھوپھی ہیں بہت ہی بہادر اور بلند حوصلہ صحابیہ ہیں ان کے فرزند حارثہ بن سراقہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی بہت باکمال ہوئے انصاری خاندان میں قابل فخر عورت تھیں جب ان کے بیٹے حارثہ شہید ہوگئے تو انھوں نے کہا کہ یا رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! اگر میرا بیٹا جنت میں ہے تو میں صبر کروں گی ورنہ اتنا غم کھاؤں گی کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم بھی دیکھیں گے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ تیرا بیٹا جنت الفردوس میں ہے۔
(الاستیعاب ،باب النساء،باب الراء ۳۳۷۱،الربیع بنت النضر،ج۴،ص۳۹۷)