islam
خوش خبری
الحمد للہ عرسِ حافظ ملت پر ایک عظیم خوش خبری:٦٠٥ سال بعد اس رسالے کا ترجمہ منظر عام پر۔یہ کتاب تصوف کے دقیق مسائل پر مشتمل ہے۔جس میں حضرت مخدوم علی مہائمی علیہ الرحمہ نے دائروں کی شکل بنا کر ان مسائل کو سمجھانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔اس کتاب پر کام کرتے لگ بھگ دو سال ہوگئے۔بہت پھوک پھوک کر ترجمہ ، کپموزنگ اور تصحیح کی گئی ہے تاکہ کتاب غلطیوں سے پاک رہے۔جتنے مبارک موقع پر اس کتاب کی اشاعت کا اعلان ہوا ہے اتنے ہی مبارک موقع ( ۷ جمادی الآخرہ ۱٤٤٠ – ۱۳ فروی ۲۰۱۹ عرس مخدوم فقیہ علی مہائمی ) پر حضرت مولانا سعد پٹھان مہائمی ازہری خطیب و امام ماہم جامع مسجد کے دست مبارک سے اس کی رسم اجرا ہوگی۔اس کی پی ڈی ایف فائل دستیاب نہ ہو سکے گی ، اس کے لیے پیشگی معذرت۔ہاں اگر #بشارت #صدیقی صاحب چاہیں تو ممکن ہے۔#فاروق خاں #مہائمی مصباحی۔