islam
سوتے وقت کی دعائیں
حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص بچھونے پر یہ دعا تین مرتبہ پڑھ کر سوئے گا تو اﷲ تعالیٰ اس کے تمام گناہوں کو بخش دے گا اگرچہ اس کے گناہ درختوں کے پتوں اور ٹیلوں کی ریت کی تعداد میں ہوں۔ (ترمذی جلد۲ ص۱۷۴)
اَسْتَغْفِرُاللہَ الْعَظِیْمَ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ (2)
حضور اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم سوتے وقت یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْییٰ اور جب نیند سے بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْییٰ نَفْسِیْ بَعْدَ مَا اَمَاتَھَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ (1)(ترمذی جلد۲ ص۱۷۷)