islam
کبيرہ نمبر213: نابينا کو راستہ بُھلا دينا
(1)۔۔۔۔۔۔تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبوت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے نابينا کو راستہ بھلا دينے والے پر لعنت فرمائی۔” (الادب المفرد للبخاری،باب:۳۹۸ من کمہ اعمی ، الحدیث: ۹۱۶، ص ۲۴۱)
تنبیہ:
اسے بعض ائمہ کرام رحمہم اللہ تعالیٰ عنہ کے اقوال کی بناء پر کبيرہ گناہوں ميں شمار کيا گيا ہے گويا انہوں نے ميری ذکر کردہ گذشتہ احادیثِ مبارکہ سے استدلال کيا ہے کيونکہ ہم بيان کر چکے ہيں کہ لعنت کا وارد ہونا کبيرہ گناہ کی علامات ميں سے ايک علامت ہے اور اس کی وجہ بالکل ظاہر ہے کيونکہ جو ايذاء عادۃً برداشت نہ کی جاتی ہو وہ لوگوں کی ايذاء رسانی ميں داخل ہے کيونکہ اندھے کو راستے سے بھٹکا دينا اسے نقصان اور بے شمار خدشات ميں مبتلا کرنے کا سبب ہے اور يہ بات بالکل ظاہر ہے لہذا اس کے سبب کا کبيرہ ہونا بعيد نہيں۔