islam
بار بار پیشاب آنے کے 5 علاج
(1)” ذِیابَیطُس” نہ ہونے کے باوُجود اگر بار بار پیشاب آ رہا ہو تو ” اَڑد کی دال” چند گھنٹے بھگو کر نرم کر کے پیس کر حسبِ ضَرورت شکر ڈا ل کر اصلی گھی میں بھون لیجئے ۔ یہ حلوا مناسب مقدار میں سات دن تک روزانہ تین بار کھایئے۔ساتھ میں روٹی اور دہی کھانا زیادہ مفید ہے(2)روزانہ صبح وشام ایک چمچ تِل اور ایک چمچ شہد ملا کر خوب چبا کر کھایئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ پیشاب معمول پر آجائے گا (3) روزانہ رات تین بادام پانی میں بِھگو دیجئے اور صبح چِھلکے اتار کرنَہار منہ کھا لیجئے(4)سردی کی وجہ سے بار بار پیشاب آتا ہو تو باریک پسی ہوئی دار چینی دو ماشہ ( یعنی تقریباً دو گرام) دودھ سے استِعمال کیجئے ،اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ مفید پائیں گے(5)”مَعْجُونِ فَلاسَفہ ” بار بار پیشاب آنے بلکہ پیشاب کی مختلف بیماریوں کیلئے مُفید ہے۔(حکیم کے مشورے سے استِعمال کیجئے)پانی اورچائے ایک ساتھ نہ پئیں ۔ چائے بَہت ہی کم پئیں کہ چائے پینے سے پیشاب بھی زیادہ آتا ہے اوریہ گُردہ کیلئے بھی مُضِر ہے۔( دودھ والی چائے کا زیادہ استِعمال موٹاپا لاتا اور چینی والی چائے کا استعمال شوگر کو بڑھاتا ہے )