Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

تیزابیّت (سینے کی جلن)کے 7علاج

(1)اگر مُوافِق آئے تو روزانہ دن کے وقت ایک کیلا کھا لیجئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہو گا(2)ہر تیسرے دن تین چمچ اَسپغَول(اَسْپْ۔غَول)کی بھوسی پانی سے پھانک لیجئے۔ خالی منہ میں اَسپغَول ڈالیں گے تو چِپکے گی لہٰذا پہلے تھوڑا ساپانی منہ میں بھر لیجئے اِس کے بعد اَسپغَول ڈالئے(3)ہفتے میں دو روزے رکھئے ،سحری میں کھانا کم کھایئے۔ہو سکے تو جُمُعہ اور ہفتہ یا جمعرات اور جُمُعہ روزہ رکھ لیجئے۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خان عليہ رحمۃُ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:جمعہ یعنی جب اس کے پنجشنبہ(یعنی جمعرات)یا شنبہ( یعنی ہفتہ)بھی شامل ہو مروی ہوا کہ دس ہزار برس کے روزوں کے برابر ہے۔
( فتاوٰی رضویہ ج10 ص 653)
(4)کھیر ا ، ککڑی، پتّوں سمیت مُولی ، شلجم، چُقَنْدر ، گاجَر، اور سَیب کھایئے ۔ ان سبزیوں اور سیب کے نہ چھلکے اتاریئے نہ ہی ان کو کُھرچئے کہ اس طرح اکثر وِٹامنز ضائِع ہوسکتے ہیں، یوں ہی دھو کر استِعمال کیجئے(5)روزانہ کُل12 گلاس پانی پیا کیجئے(غذاؤں کے ذَرِیعے پیٹ میں جانے والا پانی بھی 12گلاس میں شامل ہے)(6)ٹھنڈے مشروبات ، اچار، میدے کی بناوٹوں ، پِزّوں پراٹھوں اور میٹھی ڈِشوں وغیرہ سے حتَّی الامکان پرہیز کیجئے ۔نیز کھانا کم کھایئے،خواہش باقی ہو اور ہاتھ روک لیجئے۔اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ سینے کی جلن سمیت کئی بیماریوں سے بچے رہیں گے(7)جس وقت سینے میں جلن مچے یا تیکھا پانی مِعدے سے حلق میں آتا محسوس ہو ۔ PEPTINIL نامی ٹِکیہ پانی سے لے لیجئے ۔ اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت مُفید پائیں گے۔(ڈاکٹر کے مشورہ سے یہ گولی استِعمال فرمایئے)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!