Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

غسل کن باتوں سے فرض ہوتا ہے

مندرجہ ذیل باتوں سے غسل فرض ہوجاتا ہے:
۱۔ منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہوکر عضو سے نکلنا۔
۲۔ احتلام یعنی سوتے میں منی کا نکلنا۔
۳۔ شرمگاہ میں حشفہ تک چلے جانا،خواہ شہوت سے ہو یا بلا شہوت،انزال ہو نہ ہو، دونوں پر غسل فرض ہے۔
۴۔ حیض یعنی ماہواری کے خون سے فراغت پانا۔
۵۔ نفاس یعنی بچہ جننے پر جو خون آتا ہے اس سے فارغ ہونا۔
مسئلہ: منی شہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے جدا نہ ہوئی بلکہ بوجھ اٹھانے یا بلندی سے گرنے کی وجہ سے نکلی تو غسل فرض نہیں ہوگا البتہ وضو جاتا رہے گا۔
مسئلہ: منی اگر پتلی پڑگئی کہ پیشاب کے وقت یا ویسے ہی کچھ قطرے بلا شہوت نکل آئیں تو غسل واجب نہیں ہاں وضو ٹوٹ جائے گا۔
مسئلہ: جمعہ،بقرعید،عید کے لیے اور عرفہ کے دن احرام باندھنے کے وقت نہانا سنت ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!