Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دُرُود پاک پڑھنا اور اس کے فضائل

دُرُود پاک پڑھنا اور اس کے فضائل

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا،

اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا

عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسْلِیۡمًا ﴿۵۶﴾ ترجمہ کنزالایمان: بے شک اللہ اور اس کے فرشتے دورد بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے( نبی)پر اے ایمان والوان پر درود اور خوب سلام بھیجو ۔”(پ ۲۲ سورۃ الاحزاب آیت ۵۶)
زندگی بھر میں ایک مرتبہ درود پاک پڑھنا فرض ہے ، اور کسی محفل میں پہلی مرتبہ ذکر ہونے پر پڑھنا واجب اور باربار ذکر ہونے پر درود پاک پڑھنا مستحب ہے ۔
سرکارِ مدینہ ،فیض گنجینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلي الله عليه وسلم پر درود پاک پڑھنے کے بے شمار فضائل احادیث ِ مبارکہ میں وارد ہوئے ہیں ،چند روایات پیش ِ خدمت ہیں ،
(۱) فرمانِ مصطفی صلي الله عليه وسلم ہے:”اللہ عزوجل کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے جب باہم ملیں اورمُصافحہ کریں اورنبی( ا)پر دُرُود پاک بھیجیں تو ان کے جدا ہونے سے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔’ ‘(مسند ابی یعلی ، رقم الحدیث ۲۹۰۱،ج۳ ،ص۹۵)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۲) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”جس نے محمد اپردُرُود پاک پڑھا اورکہا

، ”اللّٰھُمَّ اَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَ کَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ” اس کے لیے میری شفاعت واجِب ہوگئی۔” (المعجم الاوسط ،رقم الحدیث ۳۲۸۵،ج۲ ،ص ۲۷۹)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۳) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے ۔’ (الجامع الصغیر،رقم الحدیث ۱۴۰۶،ج۲،ص۱۱۲ )

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۴) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”بے شک اللہ تعالی نے ایک فِرشتہ میری قبر پر مقرر فرمایا ہے جسے تمام مخلوق کی آوازیں سننے کی طاقت عطا فرمائی ہے پس قیامت تک جو کوئی مجھ پر دُرُود پاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اس کا اوراسکے باپ کا نام پیش کرتاہے ۔کہتاہے ،فُلاں بن فُلاں نے آپ پر اس وقت دُرُود پاک پڑھا ہے۔”
(مجمع الزوائد،کتاب الادعیۃ، رقم الحدیث ۱۷۲۹۱،ج۱۰ ،ص۲۵۱ )

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۵) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:
”جو مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھے گا اللہ عزوجل اس کی سو حاجات پوری فرمائے گا ،ان میں سے تیس دنیا کی ہیں اور ستّرآخرت کی۔” (کنز العُمّال ،کتاب الاذکار،رقم الحدیث ۲۲۲۹،ج۱ ،ص ۲۵۵ )

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۶) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”جس نے یہ کہا جَزَ ی اللہُ عَنَّا مَحَمدًا مَّا ھُوَ اَھْلُہٗ توستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک اس کیلئے نیکیاں لکھتے رہيں گے ۔”

(المعجم الکبیر ، رقم الحدیث۱۱۵۰۹،ج۱۱، ص۱۶۵)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۷) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے: ” بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔” ( ترمذی،کتاب الوتر، ج ۲، ص۲۷ )

صلوا علی الحبیب صلّی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۸) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالیٰ تم پر رحمت بھیجے گا۔” (تفسیر درمنثور ،ج۶ ،ص۶۵۴ )

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۹) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”اے لوگو! بے شک بروز قِیامت اسکی دَہشتوں اورحساب کتاب سے جلد نجات پانے والا شخص وہ ہوگا جس نے تم میں سے مجھ پر دنیا کے اندر بکثرت دُرُود شریف پڑھے ہوں گے۔” (فردوس الاخبار ، رقم الحدیث ۸۲۱۰ ،ج۲ ،ص ۴۷۱)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۱۰) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”جس نے مجھ پر سو مرتبہ دُرُود پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتاہے کہ یہ نِفاق اورجہنم کی آگ سے آزاد ہے اوراُسے بروزِ قیامت شُہَدا ء کے ساتھ رکھے گا ۔” (مجمع الزوائد،رقم الحدیث ۱۷۲۹۸، ج۱۰،ص۲۵۳ )

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۱۱) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”جو مجھ پر ایک دن میں ایک ہزار باردُرُود ِ پاک پڑھے گاوہ اُس وقت تک نہیں مرے گا جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے ۔”

(الترغیب والترہیب ،کتاب الذکر والدعاء ج۲ ،ص ۳۲۸)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

(۱۲) فرمانِ مصطفی صلی اللہ عليہ وسلم ہے:”جس نے دن اوررات میں میری طرف شوق

ومحبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اوراُس رات کے گناہ بخش دے ۔” (الترغیب والترہیب،کتاب الذکر، ج۲،ص ۳۲۸)

صلوا علی الحبیب صلی اللہ تعالٰی علٰی محمد

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی زبان دُرودِ پاک پڑھنے میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ عليہ وسلم

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!