Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
والدین

نیکی کمانے کے آسان طریقے

👈 *آسانیاں بانٹنے کے کچھ طریقے* 👉

*- کبھی کسی اداس اور مایوس انسان کے کندھے پے ہاتھ رکھ کر، پیشانی پر کوئی شکن لائے بغیر ایک گھنٹا اس کی لمبی اور بے مقصد بات سننا….. آسانی ہے!

*- اپنی ضمانت پر کسی بیوہ کی جوان بیٹی کے رشتے کے لیے سنجیدگی سے تگ ودو کرنا …. آسانی ہے!

*- صبح دفتر جاتے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محلے کے کسی یتیم بچے کی اسکول لے جانے کی ذمہ داری لینا…. یہ آسانی ہے!

*- اگر تم کسی گھر کے داماد یا بہنوئی ہو تو خود کو سسرال میں خاص اور افضل نہ سمجھنا… یہ بھی آسانی ہے!
*- غصے میں بپھرے کسی آدمی کی کڑوی کسیلی اور غلط بات کو نرمی سے برداشت کرنا …. یہ بھی آسانی ہے!

*- چاۓ کے کھوکھے والے کو اوئے کہہ کر بُلانے کی بجائے بھائی یا بیٹا کہہ کر بُلانا….. بھی آسانی ہے!

*- گلی محلے میں ٹھیلے والے سے بحث مباحثے سے بچ کر خریداری کرنا….. یہ آسانی ہے!

*- تمہارا اپنے دفتر، مارکیٹ یا فیکٹری کے چوکیدار اور چھوٹے ملازمین کو سلام میں پہل کرنا، دوستوں کی طرح گرم جوشی سے ملنا، کچھ دیر رک کر ان سے ان کے بچوں کا حال پوچھنا….. یہ بھی آسانی ہے!

*- ہسپتال میں اپنے مریض کے برابر والے بستر کے انجان مریض کے پاس بیٹھ کر اس کا حال پوچھنا اور اسے تسّلی دینا ….. یہ بھی آسانی ہے!

*- ٹریفک اشارے پر تمہاری گاڑی کے آگے کھڑے شخص کو ہارن نہ دینا جس کی موٹر سائیکل بند ہو گئی ہو …… سمجھو تو یہ بھی آسانی ہے!”

_*تو آئیے گھر سے آسانیاں بانٹنے کا آغاز کرتے ہیں*_

*- آج واپس جا کر باھر دروازے کی گھنٹی صرف ایک مرتبہ دے کر دروازہ کُھلنے تک انتظار کرنا ،

*- آج سے باپ کی ڈانٹ ایسے سننا جیسے موبائل پر گانے سنتے ہو ،

*- آج سے ماں کے پہلی آواز پر جہاں کہیں ہو فوراً ان کے پہنچ جایا کرنا…. اب انھیں تمہیں دوسری آواز دینے کی نوبت نہ آئے ،

*- بہن کی ضرورت اس کے تقاضا اور شکایت سے پہلے پوری کریا کرو ،

*- آیندہ سے بیوی کی غلطی پر سب کے سامنے اس کو ڈانٹ ڈپٹ مت کرنا ،

*- سالن اچھا نہ لگے تو دسترخوان پر حرف شکایت بلند نہ کرنا ،

*- کبھی کپڑے ٹھیک استری نہ ہوں تو خود استری درست کرلینا ،

! ایک بات یاد رکھیں زندگی ہماری محتاج نہیں ، ہم زندگی کے محتاج ہیں ، منزل کی فکر چھوڑو، اپنا اور دوسروں کا راستہ آسان بناؤ ، ان شاء الله تعالٰی منزل خود ہی مل جائے گی ….!!
🕋🤲🏻🕋🤲🏻🕋🤲🏻🕋

3 Comments

  1. ماشاءاللہ بھوت اچھی اچھی باتیں ہ کیسے ہمیں نیکی کی طرف لے جائیگی دل خوش ہو گیا

  2. MashaALLAH bht bht acha hai ALLAH paak hame sirf padhne nhi balke amal karne ki bhi taufeek den ameen summa ameen 🥰

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!