سوال: رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کس دن اور کس وقت شروع کیا جائے گا؟🌳
جواب: اس اعتکاف کے لیے ضروری ہے کہ رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو (بیسویں روزے) غروب آفتاب سے پہلے پہلے مسجد کے اندر اعتکاف کی نیت کے ساتھ موجود ہوں۔(فیضانِ رمضان)❥❣️
سوال: رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کس دن اور کس وقت مکمل ہو گا؟
جواب: اگر 29 رمضان المبارک کو عیدالفطر کا چاند نظر آگیا تو چاند کے نظر آنے کے بعد یہ اعتکاف مکمل ہو جائے گا ، اور اگر 29 رمضان المبارک کو چاند نظر نہ آیا تو پھر 30 رمضان المبارک کے غروب آفتاب کے بعد یہ اعتکاف مکمل ہو جائے گا۔(بہار شریعت)
🌸🍃🌼🍃🌹🍃🌻🍃🌺🍃💐
سوال: کیا سنتِ اعتکاف ایسی مساجد میں ہو سکتا ہے کہ جہاں پر جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو۔؟
جواب: جی ہاں! سنتِ اعتکاف ایسی مساجد میں ہو سکتا ہے جہاں جمعہ کی نماز ادا نہ کی جاتی ہو کیونکہ سنتِ اعتکاف کے لیے جامع مسجد ہونا شرط نہیں ہے۔(درمختار)🌸🍃🌼🍃🌹🍃