Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مقالات طاہر

مقالات طاہر

ہند کی عظیم دینی دانش گاہ جامعہ نظامیہ کے صدر الشیوخ حضرت علامہ سید شاہ طاہر رضوی قادری ؒ کے شاہ کار مقالات کا تازہ مجموعہ ہے۔ حضرت علامہ کے حین حیات ان رشحات کو مع حالات ان کے ایک تلمیذ رشید مولوی محمد فصیح الدین نظامی نے بڑے سلیقہ کے ساتھ مرتب کردیا تھا جو دیدہ زیب گٹ اپ اور معیاری طباعت سے آراستہ ہے۔
اس مجموعہ میں مراتب حق تعالیٰ ، شانِ حبیب خدا ﷺ، مولوی اور صوفی ، قولِ ثابت ،شانِ نبوت ،شانِ ولایت ،فرق مابین ذات وصفا ، قال اور حال ، عوالم قرآن ، انسان حامل خلافتِ الہیہ ، ظاہر وباطن ، حقائق ودقائق ، شان مصطفیﷺ وحدت الوجود ، سجدۂ تعظیمی اور جشن میلاد النبی ﷺ وغیرہ جیسے اہم ۳۶ موضوعات پر مقالات موجود ہیں ونیز صاحب مقالات کے منظوم عربی کلام دیگر تصنیفات  وتالیفات کا تعارف اور انکے زرین افکار واقوال بھی شامل ہیں ۔ 
کتاب کی ابتداء میں اکابر علماء اور اہل قلم کے تاثرات اور ان کی تقریظیں شامل کی گئی ہیں۔
مقالات کے مجموعی عنوانات کے علاوہ جگہ جگہ ذیلی عنوانات  کا اضافہ بھی مرتب نے محنت اور جانفشانی سے کیا ہے او رکتاب سے استفادہ کو مزید آسان کردیا ہے ، کتابت کمپیوٹر سے کرائی گئی ہے اور اعلی معیار پر اسے شائع کیاگیا ہے توقع ہے کتاب کی ہر سطح پر پذیرائی ہوگی اور اس سے زندگی کے بہت سے تاریک گوشے منور کئے جاسکیں  گے ۔ طلباء مدارس اور خطباء کے لئے مفید ہوگی اور عام مسلمانوں کو ایمان کی تازگی اور  شریعت کی پابندی نصیب ہوگی۔
تبصرہ، مولانا ڈاکٹر سید فہیم اللہ قادری
(روزنامہ سیاست ،دوشنبہ ۴؍اگست ۲۰۰۳؁ء حیدرآباد  اے۔پی)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!