islam
بچّوں کی مرضی معلوم کرنی چاہئے
بچّوں کی مرضی معلوم کرنی چاہئے
حضرت سَیِّدُنا ذَکوان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سَیِّدَتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا سے سُنا کہ وہ فرما رہی تھیں : میں نے رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ سے پوچھا : جب گھر والے لڑکی کا نکاح کریں تو اُس سے اجازت لینی چاہئے یا نہیں ؟رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ہاں ، اجازت لینی چاہئے۔ میں نے عرض کی : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!لڑکی کو شرم آئے گی!تو رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : اُس کا خاموش ہوجانا اُس کی اجازت ہے۔ (1) ایک اور موقع پر ارشاد فرمایا : بیوہ کا نکاح اُس وقت تک نہ کیا جائے جب تک کہ اُس سے اجازت نہ لے لی جائے اور کنواری کا نکاح بھی اُس کی اجازت کے بغیر نہ کیا جائے۔ لوگوں نے عرض کیا : یارسولَاﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ! کنواری کی اجازت کس طرح ہوگی؟ فرمایا : اُس کی خاموشی۔ (2)
________________________________
1 – مسلم ، کتاب النکاح ، باب استئذان الثیب الخ ، ص۵۶۷ ، حـدیث : ۳۴۷۵
2 – مسلم ، کتاب النکاح ، باب استئذان الثیب الخ ، ص۵۶۶ ، حـدیث : ۳۴۷۳