islam
خارِش کا خوش ذائقہ حلوہ
سونف 250گرام ، دھنیا 250گرام دونوں کو باریک پیس کر اِس میں اصلی گھی 750گرام اور ایک کلو چینی ڈال کر ملا کر( مکس کر کے)محفوظ کر لیجئے۔ روزانہ صبح و شام دو دو تولہ (تقریباً 25 ،25گرام)کھا لیجئے۔ خون کی خرابی، خارش ، جِریان اورضُعفِ بَصَر( یعنی نظر کی کمزوری)کیلئے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلّ مفیدپائیں گے۔
(6)روزانہ صُبح نَہار مُنہ یا روزہ ہو تو بوقتِ افطار (فِرِج کے ٹھنڈے نہیں بلکہ )سادہ پانی میں دو تولے خالص شہد ملا کر پینے سے جِلد کی بیماریاں مَثَلاً خارِش ، جَلَن اور پَھوڑوں وغیرہ سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چھٹکارا حاصل ہوگا۔
(7)خارش والی جگہ کو گرم یا سادہ پانی سے دھونا بھی مُفید رہتا ہے۔