islam
آنکھوں کا لذیذ چورن
سونف ، مِصری اور ایرانی بادام تینوں ہم وزن لیکر اچّھی طرح باریک پیس کر یکجان(MIX)کر کے بڑے منہ کی بوتل میں محفوظ کر لیجئے اور بلا ناغہ روزانہ نَہار مُنہ ایک چائے کی چمچ بِغیر پانی کے کھا لیجئے (ایک چمچ سے کچھ زیادہ کھانے میں بھی حرج نہیں) طویل عرصہ استِعمال کرنے سے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آنکھوں کی بینائی کو فائدہ ہو گا۔تجرِبہ: ایک مَدَنی مُنّی کی آنکھوں میں پانی آتا تھا،بِالآخر آنکھوں کے ڈاکٹر سے وَقت لے لیا تھا ، میں نے یہی لذیذ چورن پیش کیا، اَلحمدُ لِلّٰہ ایک آدھ بار کھانے ہی سے اُس کی بیماری جاتی رہی اور ڈاکٹر کے پاس جانے کی نوبت ہی نہ آئی۔ جن کو تکلیف نہ ہو وہ بھی مستقل استِعمال کرسکتے ہیں۔