islam
فائدہ
اہل عرب جن اسماء کو بغیر علامت تانیث مؤنث استعمال کرتے ہیں ان میں سے بعض درج ذیل ہیں۔
۱۔ حَرْبٌ (جنگ)۲۔کَاْسٌ(پیالہ)۳۔عَصَا(لاٹھی)۴۔أفعٰی(خبیث
سانپ)۵۔فَلَکٌ(آسمان)۶۔نَعْلٌ(جوتا)۷۔بَئْرٌ(کنواں)۸۔نَابٌ(نوکیلےدانت)۹۔ثَعْلَبٌ۱۰۔أرْنَبٌ (خرگوش)۱۱۔أرْضٌ (زمین)۱۲۔شَمْسٌ (سورج )۔۱۳۔عورتوں کے تمام نام۔ جیسے:مَرْیَمُ،زَیْنَبُ ،ھِنْدُ ۔۱۴…..وہ اسماء جو عورتوں ہی کے لیے مخصوص ہوں۔ جیسے:أُمٌّ ، عُرُوْسٌ۔ ۱۵…..شرابوں کے تمام نام۔ جیسے:خَمْرٌ۔ ۱۶۔…..دوزخ کے تمام نام ۔ جیسے: سَعِیْرٌ ، جَحِیْمٌ ، سَقَرٌ ۔۱۷…..جسم کے وہ اعضاء جو دودو ہوں (۱) جیسے:یَدٌ(ہاتھ)رِجْلٌ(ٹانگ)اور ؛أَذُنٌ(کان)۔۱۸ …..ہواؤں کے تمام نام ۔ جیسے
:صَبَاءٌ،قَبُوْلٌ دَبُوْرٌ، جَنُوْبٌ ، شَمَالٌ۔
:صَبَاءٌ،قَبُوْلٌ دَبُوْرٌ، جَنُوْبٌ ، شَمَالٌ۔
تنبیہ:
بعض اسماء مذکر ومؤنث دونوں طرح استعمال ہوتے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:
سِکِّیْنٌ(چھری)سُلَّمٌ(سیڑھی)سُوْقٌ(بازار)سَبِیْلٌ(راستہ)طَرِیْقٌ (راستہ)کَبِدٌ(کلیجی)حَالٌ(حالت) حَانُوْتٌ(دکان)رِحْمٌ(بچہ دانی)لِسَانٌ(زبان)نَفْسٌ (جان)سَمَاءٌ(آسمان)سِلاَحٌ(ہتھیار) رُوْحٌ(روح) جَرَادٌ(ٹڈی)بَلَدٌ(شہر)
1۔۔۔۔۔۔لیکن حَاجِبٌ(بھنویں)مِرْفَقٌ(کہنی)صَدْغٌ (کنپٹی )اس حکم سے خا رج ہیں۔