islam
آئینہ منفعل ترے جلوے کے سامنے
آئینہ منفعل ترے جلوے کے سامنے ساجد ہیں مہ ومہر ترے تلوے کے سامنے
جاری ہے حکم یہ کہ دوپارہ قمر ہوا انگشت مصطفی کے اشارے کے سامنے
کیوں دربدر فقیر تمہارا کرے سوال جب تم ہوبھیک مانگنے والے کے سامنے
جنت تو کھینچتی ہے کہ میری طرف چلو ایمان لے چلا ہے مدینے کے سامنے
اہل نظر نے غور سے دیکھا تو یہ کھلا کعبہ جھکا ہوا ہے مدینے کے سامنے
یہ وہ کریم ہیں کہ جو مانگو وہی ملے اے سائلو چلو تو دعا لے کے سامنے
رب کریم یہ ہے دعا میری روز محشر شرمندہ میں نہ ہوں ترے پیارے کے سامنے