islam
(۲) اچھی نیت
حدیث:
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہاکہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ تمام اعمال کے ثواب کا دارومدار نیت پر ہے ہر آدمی کو وہی حاصل ہوگا جو اُس کی نیت ہوگی تو جس نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے لئے ہجرت کی تو اس کی ہجرت اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے لئے ہوگی اورجس نے دنیاحاصل کرنے کی غرض سے ہجرت کی یا کسی عور ت کے لئے ہجرت کی کہ اُس سے نکاح کرے تواُس کی ہجرت اُسی کام کے لئے ہوگی جس غرض کے لئے اُس نے ہجرت کی۔(1) (بخاری شریف،ج۱،ص۲)