islam
ہزار گنا ثواب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ماہِ رَمَضانُ المُبارَک میں نیکیوں کا اَجْر بَہُت بڑھ جاتا ہے لہٰذا کوشِش کرکے زیادہ سے زیادہ نیکیاں اِس ماہ میں جَمْع کرلینی چاہئیں۔چُنا نچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم نَخْعِی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”ماہِ رَمَضان میں ایک دن کا روزہ رکھنا ایک ہزار دن کے روزوں سے افضل ہے اور ماہ ِرَمَضان میں ایک مرتبہ تسبیح کرنا(یعنی سبحٰن اللہ کہنا) اس ماہ کے علاوہ ایک ہزار مرتبہ تسبیح کرنے( یعنی سبحٰنَ اللہ)کہنے سے افضل ہے اور ماہِ رَمَضان میں ایک رَکْعَت پڑھنا غیر رَمَضان کی ایک ہزار رَکْعَتو ں سے افضل ہے۔ (اَلدُّرُّ المَنْثُورج۱ص۴۵۴)