Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

پڑوسیوں کی اقسام:

    يادرکھو!پڑوسی تین طرح کے ہيں: 
    (۱)۔۔۔۔۔۔مسلمان رشتہ دار، اس کے تین حقوق ہيں:پڑوس کا حق، اسلام کا حق اوررشتہ داری کا حق (۲)۔۔۔۔۔۔فقط مسلمان اس کے پہلے دو حقوق ہيں اور (۳)۔۔۔۔۔۔ذمی کافر اس کا صرف پہلا حق ہے۔
 (شعب الایمان،باب فی اکرام الجار،الحدیث:۹۵۶۰،ج۷،ص۸۴)
     لہذا اسے بھی ايذاء سے بچانالازم ہے اور اس سے بھی اچھا سلوک کرنا چاہے کيونکہ يہ بڑااچھا ثمرہ ديتا ہے جيسا کہ حضرت سہل تستری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے مجوسی پڑوسی کے ساتھ کيا تھا کہ اس کے بيت الخلاء ميں حضرت سہل تستری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے گھر کی طرف ايک سوراخ تھا جس سے نجاست گراکرتی تھی،حضرت سہل تستری رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ رات کودن بھرميں گرنے والی گندگی ايک کونے ميں جمع کر ديا کرتے تھے،جب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ بيمار ہوئے توآپ نے اس مجوسی کو بلا کراسے واقعہ بتايااورمعذرت خواہانہ اندازميں کہا:”مجھے ڈرہے کہ ميرے ورثاء اس بات کو برداشت نہ کرسکيں گے اورتم سے جھگڑپڑيں گے۔”تواس مجوسی کوآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے اتنی بڑی ايذاء پر صبر کرنے پر بڑا تعجب ہوا، اس نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کی:”آپ اتنے طويل عرصہ سے ميرے ساتھ ايسا معاملہ کرتے رہے اور ميں ہوں کہ اب تک کفر پر قائم ہوں اپنا ہاتھ بڑھایئے تاکہ ميں مسلمان ہوجاؤں۔” آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ہاتھ بڑھايااوروہ مسلمان ہوگيا،اس کے بعد آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا بھی وصال ہو گيا۔
    پس صبر کے نتيجے اور انجام پر خوب غور کر لو، اللہ عزوجل ہميں صبرو شکر کی توفيق عطا فرمائے۔
آمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم 

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!