islam
(۳۲) سچا تاجر
عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلتَّاجِرُ الصَّدُوْقُ الْاَمِیْنُ مَعَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَالشُّھَدَاءِ(2) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۲۴۳)
حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایاکہ سچااورامانت دارتاجرنبیوں،صدیقوں اورشہیدوں کے ساتھ (قیامت میں)رہے گا۔
مطلب یہ ہے کہ جو مسلمان حلال تجارت کرے اور تجارت میں سچائی اور امانت داری کو ہمیشہ اپنا طریقہ کار بنائے رکھے تو ایسا تاجر جنتی ہے اور قیامت کے دن یہ حضرات انبیاء علیہم السلام اور صدیقوں اور شہیدوں کے ساتھ رہے گا۔ حلال طریقے سے روزی حاصل کرنایہ بھی عبادت ہے اورسچائی وامانت داری کے ساتھ تجارت کرکے حلال روزی حاصل کرنا یہ حضور خاتم النبیین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا مقدس طر یقہ ہے لہٰذا ایسا تاجر بلاشبہ جنتی ہے۔