islam
مدینہ ،شام اوریمن کے لئے برکت کی دعا:
(19)۔۔۔۔۔۔رسولِ اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ و سلَّم نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں عرض کی:”اے اللہ عزوجل! ہمارے لئے ہمارے صاع اور مد ميں برکت عطا فرما، اے اللہ عزوجل ہمارے لئے ہمارے شام اور يمن ميں برکت عطا فرما۔” عرض کی گئی:”اورہمارے عراق ميں بھی۔” توآپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:”وہاں شيطان کاسينگ(یعنی اس کی حکمرانی کی قوت ) اور فتنوں کی طغيانی ہو گی اور بے شک جفا مشرق ميں ہے۔”
( المعجم الکبیر، الحدیث: ۱۲۵۵۳،ج۱۲ ، ص ۶۶)