Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

آگ کے کنگن:

 (39)۔۔۔۔۔۔شفیعُ المذنبین، انیسُ الغریبین، سراجُ السالکین صلَّی  اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس ميں دو عورتيں حاضر ہوئيں، انہوں نے سونے کے کنگن پہن رکھے تھے، آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ان سے دریافت فرمایا :”کيا تم ان کی زکوٰۃ ادا کرتی ہو؟” انہوں نے عرض کی :”نہيں۔” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :”کيا تم اس بات کو پسند کرتی ہو کہ اللہ عزوجل تمہيں آگ کے کنگن پہنائے؟” انہوں نے عرض کی :”ہر گز نہيں۔” تو آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :”پھر اِن کی زکوٰۃ ادا کیا کرو۔”  (جامع الترمذی، ابواب الزکاۃ،باب ماجاء فی زکاۃ الحلی،الحدیث:۶۳۷،ص۱۷۰۹)
 (40)۔۔۔۔۔۔ ایک روایت میں یوں ہے :”کیا تم اس بات سے نہیں ڈرتیں کہ اللہ عزوجل تمہیں آگ کے کنگن پہنا دے، ان کی زکوٰۃ ادا کیا کرو۔”
(المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث اسماء ابنۃ یزید،الحدیث: ۲۷۶۸۵،ج۱۰،ص۴۴۶)
    امام خطابی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قول کے مطابق اللہ عزوجل کے اس فرمان کی يہی تاويل ہے :
یَّوْمَ یُحْمٰی عَلَیۡہَا فِیۡ نَارِجَہَنَّمَ فَتُکْوٰی بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوۡبُہُمْ وَظُہُوۡرُہُمْ ؕ ہٰذَا مَاکَنَزْتُمْ لِاَنۡفُسِکُمْ فَذُوۡقُوۡا مَاکُنۡتُمْ تَکْنِزُوۡنَ ﴿35﴾ (پ10، التوبہ:35)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

ترجمۂ کنز الایمان:جس دن وہ تپايا جائے گا جھنم کی آگ ميں پھر اس سے داغيں گے ان کی پيشانياں اور کروٹيں اور پيٹھيں يہ ہے وہ جو تم نے اپنے لئے جوڑ کر رکھاتھا اب چکھو مزا اس جوڑنے کا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!