islam
حدیث کی ا قسام
حدیث کی درج ذیل گیارہ اعتبارات سے تقسیمات کی گئی ہیں۔
(۱)۔۔۔۔۔۔کثرت وقلتِ طرق کے اعتبارسے خبر کی اقسام:
متواتر، مشہور ، عزیز، غریب
(۲)۔۔۔۔۔۔غرابتِ سند کے اعتبار سے خبر غریب کی اقسام:
فرد مطلق، فرد نسبی
(۳)۔۔۔۔۔۔قابلِ استدلال ہونے یا نہ ہونے کے اعتبارسے خبر واحد کی اقسام:
مقبول ، مردود
(۴)۔۔۔۔۔۔صفاتِ راوی کے اعتبار سے خبر مقبول کی اقسام:
صحیح لذاتہ، صحیح لغیرہ، حسن لذاتہ، حسن لغیرہ
(۵)۔۔۔۔۔۔دوراویوں کے درمیان الفاظِ حدیث میں اختلاف کی وجہ سے خبر کی اقسام: محفوظ ، شاذ، معروف، منکر
(۶)۔۔۔۔۔۔دوراویوں کے درمیان الفاظ ِحدیث میں موافقت کے اعتبار سے فرد نسبی کی
اقسام: متابِع، متابَع، شاہد
(۷)۔۔۔۔۔۔خبرِ مقبول کے معارضہ سے سلامت ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے اس کی اقسام: محکم، مختلف
الحدیث، ناسخ، منسوخ
(۸)۔۔۔۔۔۔سند میں سقوط ِراوی کے اعتبار سے خبر مردود کی اقسام:
معلق ، مرسل، معضل، منقطع، مدلس
(۹)۔۔۔۔۔۔راوی میں طعن کے اعتبار سے خبر مردود کی اقسام:
موضوع، متروک، منکر ، معلل
(۱۰)۔۔۔۔۔۔راوی کی طرف سے حدیث میں اضافہ یاتغیر وتبدل کرنے کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:
مدرج السند، مدرج المتن، مقلوب،
مزید فی متصل الاسانید، مضطرب، مصحف ومحرف
(۱۱)۔۔۔۔۔۔مدارومصدر کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:
حدیث ِقدسی ، حدیث ِمرفوع، حدیث ِموقوف ، حدیث ِمقطوع