Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ہائی بلڈ پریشر

(1)سات عَدَد کالی مِرْچ اور سات عدد نیم کی کونپلیں (یعنی نیم کے درخت کی ابتدائی چھوٹی چھوٹی پتیّاں )روزانہ کھایئے یا نیم کی پتّیوں کا ایک چَمَّچ رس روزانہ صبح پی لیجئے۔ہائی بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ شُوگر ،جِلد، جگر اور جِنسی بیماریوں سے بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ تحفُّظ حاصل ہو گا(2) ہر کھانے کے ساتھ لہسن کا ایک (یا تین)جَوا (یعنی لہسن کی پوتھی کی ریک، پھانک )چھیل کر کچّی نگل لیا کریں ۔ ٹکڑے کر کے یا کوٹ کر بھی استِعمال کر سکتے ہیں ، اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بَہُت ساری بیماریوں سے تحفُّظ حاصِل ہو گا۔(کچّا لہسن ، کچّی مُولی،اور کچّی پیاز وغیرہ کوئی بھی ایسی چیز کھائی جس سے منہ میں بد بو ہو جاتی ہے تو جب تک منہ میں بد بو ہو مسجد کا داخِلہ حرام ہے۔اس مسئلہ کی تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ 30صَفَحات پر مشتمل مختصر رسالہ”مسجدیں خوشبودار رکھئے ”ھدِیَّۃً حاصِل کر کے پڑھ لیجئے)

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!