Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

بلندترین ذکر

لَا اِلٰـهَ  
اِلَّا اللہُ
۝

حدیث:  ’حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ کلمۂ لاالٰہ الااللہ سب سے زیادہ فضیلت والاہے‘۔ (جامع ترمذی::۳۶۰۷)
حدیث:  ’حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب بھی بندہ کبائر سے اجتناب کرتے ہوئے اخلاص سے لاالہ الا اللہ کہتا ہے تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ (کلمہ توحید) عرش تک پہنچ جاتا ہے‘۔ (جامع ترمذی:۳۸۲۴)
حدیث:  ’حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: (دنیا میں) جس کا آخری کلام لاالٰہ الا اللہ ہوا، وہ جنت میں داخل ہوگیا‘۔ (سنن ابوداؤد:۳۱۱۴)
 کلمہ تہلیل کی فضیلت کی حکمت یہ ہے کہ یہ کلمہ توحید ہے اور توحید جیسی کوئی چیز نہیں۔ یہ کلمہ کفر وایمان کے درمیان حد فاصل ہے۔ دل کو اللہ تعالیٰ کےساتھ سب سے زیادہ جوڑنے والا، غیر اللہ کی سب سے زیادہ نفی کرنے والا، تزکیہ نفس میں سب سے زیادہ موثر، باطن کی صفائی میں سب سے زیادہ قوی، خیالات کو نفس کی خباثت سے سب سے زیادہ دور کرنے والا اور شیطان کو سب سے زیادہ دفع کرنے والا ہے۔
اگر اللہ توفیق دے تو روزانہ سو مرتبہ ضرور پڑھ لیا کریں، اور آخر میں ایک بار محمَّدٌ رسُولُ اللہِ بھی کہہ لیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!