islam
نکاح کی نیّتیں
نکاح کی نیّتیں
٭رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتِ مُبارَکہ پر عمل کرنے ٭اپنے آپ کو فعلِ حرام سے بچانے٭ غیر مَحْرَم عورتوں کی طرف توجّہ کرنے سے بچنے٭زَوجہ کا نان نفقہ اور حق مہر ادا کرکے ثواب کمانے٭دل و دماغ کو بُرے خیالات سے پاک کر کے دِلجمعی کے ساتھ عبادت کرنے کیلئے نکاح کروں گا٭نکاح کے ذریعے اپنے ایمان کی حفاظت کروں گا٭نکاح کیلئے دین دار رفیقۂ حیات کا اِنتخاب کروں گا ٭حُصُولِ اَولاد کے ذریعے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمّت میں اور ٭مسلمانوں کی اجتماعی قوّت میں اضافے کا سبب بنوں گا٭بیوی بچّوں کے حُقوق اداکرکے حُقوقُ العباد کی ادائیگی کا ثواب حاصل کروں گا۔
بیان کردہ نکاح کی نیتوں کے علاوہ شادی کرنے والے مسلمان کوحصولِ ثواب کیلئے اِن نیتوں کو بھی پیشِ نظر رکھنا چاہئے : ٭رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نکاح والی پیاری پیاری سنّت کی ادائیگی میں شَرْعی تقاضوں کا پاس رکھوں گا ٭غیر شَرْعی معاملات و رُسُومات اور ٭پیسوں کے بیجا اِسْراف سے بچوں گا٭ زَوجہ کی وجہ سے بہت سے گھریلوں کاموں سے فراغت حاصل ہونے کی بِناء پر نیکی کے کاموں کو پہلے سے زیادہ وقت دوں گا ٭زوجہ و اولاد کے حُقوق کی ادائیگی کیلئےکسبِ حلال کروں گا٭کسبِ مَعاش کی راہ میں پیش آنے والی مشقتوں پر رِضائے الٰہی کیلئے صبر کروں گا٭زَوجہ اور ٭اَولاد کی شریعت کے مُطَابِق تَرْبِیَت کروں گا٭اپنی رفیقۂ حیات پر بے جا رُعب جمانے کے بجائے حَتَّی الْمَقْدور نرمی اختیار کروں گا٭خُدا نخواستہ اُس کی طرف سے کوئی تکلیف پہنچی یا ٭اُس کی کوئی بات ناگوار گُزری تو صبر کروں گا٭زَوجہ اور اَولاد کے معاملے میں ہمیشہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور رسولُ الله صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے ڈرتا رہوں گا۔
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
مدینہ : بیان کردہ نیّتوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنیں بھی شوہر کی اِطاعت ، اُس کی اور اُس کے والدین کی خدمت ، شوہر کے گھر بار ، مال اور ناموس کی حفاظت ، اُس کی حلال کی کم آمدنی پر قناعت اور بچّوں کی اسلامی نُقُوش پر تَرْبِیَت وغیرہ سے متعلِّق حسبِ حال اچھی اچھی نیّتیں کرسکتی ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد