Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

اَجنبی عورت سے ہاتھ چمٹ گیا:

    بعضوں نے اپنے ہاتھ کو کسی عورت کے ہاتھ پر رکھا تو ان دونوں کے ہاتھ چمٹ گئے اور لوگ انہيں جدا کرنے ميں ناکام ہو گئے، يہاں تک کہ بعض علماء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ نے ان کی رہنمائی فرمائی کہ وہ عہد کریں کہ ایسی نافرمانی کا ارتکاب کبھی نہیں کریں گے اور اللہ عزوجل کی بارگاہ ميں گڑگڑا کر صدقِ دل سے توبہ کريں، پس انہوں نے ايسا کيا تو اللہ عزوجل نے انہيں چھٹکارا عطا فرمايا۔ اور اساف اور نائلہ کا قصہ مشہور ہے کہ انہوں نے زنا کيا تو اللہ عزوجل نے ان دونوں کا چہرہ مسخ کر کے پتھر بنا ديا۔
    تم یہ دیکھ کردھوکانہ کھاؤ کہ کوئی شخص نافرمانی کا مرتکب ہونے کے باوجود ابھی تک صحیح وسالم ہے اور اسے جلدی سزا نہيں ملتی، عقل مند کے لئے مناسب نہيں کہ وہ اپنے نفس پر غرور کرے، اپنے نفس پر غرور کرنے والا اچھا نہيں اگرچہ وہ سلامت رہے 


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

اور اکثر اللہ عزوجل تمہارے لئے سزا کو جلدی مقدر کر ديتا ہے جبکہ دوسروں کے لئے نہيں کيونکہ اُسے اس سے روکنے والا کوئی نہيں کہ کبھی بہت شنيع و قبيح چيز کے ساتھ جلدی سزا ہو جاتی ہے یعنی دل کا مسخ ہونا، بارگاہِ حق ميں حاضری سے دوری، ہدايت کے بعد گمراہی اوربارگاہِ خداوندی کی طرف متوجہ ہونے کے بعد اعراض کرنا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!