islam
اَسپتال میں داخِل ہونا پڑے تو
اگر اَسپتال میں داخِل ہونے کی نوبت آئے توگھبرا نہ جایئے۔ذِہن کو حاضِر رکھ کر پلنگ کی ترکیب اِس طرح کروایئے کہ قبلہ کی طرف پاؤں نہ ہوں۔ طہارت ،وُضو ونَماز کی سَہُولتیں دیکھ لیجئے ، یہ بھی دیکھ لیجئے کہ اِستِنجا خانہ کا رُخ تو غَلَط نہیں ۔ (اِستِنجاء کرتے وَقت کعبہ شریف کو منہ یا پیٹھ کرنا حرام ہے۔یہ اِحتیاط ضروری ہے کہ منہ یا پیٹھ 45 ڈگری کے زوایہ کے باہَر رہے) بہار شریعت (مطبوعہ مکتبۃ المدینہ )کا چوتھا حصّہ ساتھ لے لیجئے اور اُس میں مریض کی نماز کا طریقہ دیکھ لیجئے ۔ کو ری مٹّی کی پلیٹ(اس پر کانچ کا جِرم یعنی تہ نہ ہو) یا پاک صاف اینٹ لے لیجئے تاکہ ضَرورتاً تَیَمُّم کیا جاسکے۔”مریض ” تاکیدکر دے کہ عورت(نرس یا لیڈی ڈاکٹر)اور ”مریضہ ”کہہ دے کہ مرد(ڈاکٹریاوارڈ بوائے)میرا بدن نہ چُھوئے ۔