Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ایمان وتقویٰ کے معانی اور ان کی پہچان

    جب مومن کو ایمان کا حکم دیاجائے یانبی کو تقویٰ کا حکم ہو تو اس سے مراد ایمان اور تقویٰ پر قائم رہنا ہوگا کیونکہ وہاں ایمان وتقویٰ تو پہلے ہی موجو د ہے اور تحصیل حاصل محال ہے ۔ اس کی مثال یہ ہے :
(1) یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا
اے ایمان والو ! ایمان لاؤ یعنی ایمان پر قائم رہو۔(پ5،النسآء:136)
(2) یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللہَ
اے نبی اللہ سے ڈرو یعنی اللہ سے ڈرے جاؤ ۔(پ21،الاحزاب:1)
(3) اٰمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ
اے مومنو! اللہ ورسول پر ایمان لاؤ یعنی ایمان پر قائم رہو۔(پ27،الحدید:7)
    ان جیسی تمام آیات میں ایمان وتقویٰ پر استقامت مراد ہے تا کہ ترجمہ درست ہو ، نیز مسلمانوں کو احکام عمل کرنے کے لئے دیئے جاتے ہیں او رنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو احکام اس لئے دیئے جاتے ہیں تا کہ وہ عمل کرائیں۔ جیسے جہاز کے مسافر پار اترنے کے لئے جہاز میں سوار ہوتے ہیں اور کپتا ن پار اتارنے کے لئے وہاں بیٹھتا ہے اسی لئے مسافر کرایہ دے کر اور کپتا ن تنخواہ لے کر سوار ہوتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!