Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ستائیسویں رمضان:

غالباً شبِ قدر ہے اس رات کو ہوسکے تو ساری رات جاگ کر عبادت کرو، ورنہ سحری کھاکر پھر نہ سوؤ صبح تک قرآن مجید اور نفل پڑھو رمضان شریف میں ہرنیک کام کا ثواب ستر گنا ملتا ہے اس لئے پورا ماہ رمضان قرآن مجید کی تلاوت اور نوافل پڑھنے اور صدقہ وخیرات میں گزار دو عید کے دن اچھّے کپڑے پہننا،غسل کرنا خوشبو ملنا سنّت ہے ایک دوسرے کو مبارک باد دو، اگر تمہارے پاس ۵۶ روپے نقد(فی زمانہ ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت) یا اس قیمت کا کوئی تجارتی مال یا ساڑھے باون تولے چاندی یا ساڑھے سات تولے سونا ہے اور قرض وغیرہ نہیں ہے تو اپنی طرف سے اپنے چھوٹے بچّوں کی طرف سے فطرہ ادا کرو۔فطرہ خواہ رمضان میں دے دو یا عید کی نماز سے پہلے عید کے دن دے دو فطرہ ایک شخص کی طرف سے ۱۷۵ روپیہ اٹھنی بھر گیہوں یا اس سے دوگنا جَو..یا.. اس کی قیمت کا باجرہ چاول وغیر ہ ہے ۔پھر کچھ خرمے کھا کر عید گاہ کو جاؤ۔راستہ میں آہستہ آہستہ تکبیر کہتے جاؤ ایک راستے سے واپس آؤ دوسرے راستہ سے۔
   بقر عید کے دن یہ کام کروغسل کرنا کپڑے بدلنا خوشبو لگانا مگر اس دن بغیر کچھ کھائے عیدگاہ کو جاؤ۔راستہ میں بلند آواز سے تکبیر کہتے ہوئے جاؤ اور اگر تمہارے پاس اتنا مال ہے جو فطرے کیلئے بیان کیا گیا تو بعد نماز کے اپنی طرف سے قربانی کردو۔یاد رکھو کہ سال بھر میں پانچ دن روزہ رکھنا منع ہے ایک عید الفطر کا اور چار دن بقر عید کے یعنی دسویں، گیارہویں،بارہویں، تیرہویں باقی احکام کیلئے بہار شریعت دیکھو، فضول خرچیوں کو بند کرو۔اور اس سے جوپیسہ بچے اس سے اپنے قرابت داروں اور محلے والوں، یتیم خانوں،اور دینی مدرسوں کی مدد کرنا چاہے یقین جانو کہ مسلمان قوم کی عید جب ہی ہوگی جب ساری قوم خوش حال، ہنرمند اورپرہیز گار ہواگر تم نے اپنے بچّوں کو عید کے دن کپڑوں سے لاددیا لیکن تمہاری مسلم قوم کے غریب بچے اس دن دربدر بھیک مانگتے پھرے تو سمجھ لو کہ یہ عید قوم کی نہیں۔حق تعالیٰ مسلم قوم کو سچی عید نصیب فرماوے۔امین ۱؎

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!