Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

گوشت پتھر ہوگیا

    اسی طرح ایک دوسری حدیث بھی بہت ہی عبرت ناک اور رقت انگیز ہے جس کے راوی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک آزاد کردہ غلام ہیں۔ ان کا بیان ہے کہ اُم المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے پاس کسی نے ہدیہ میں ایک بوٹی گوشت بھیجا تو چونکہ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کوگوشت بہت پسند تھا اُم المؤمنین نے خادمہ سے کہاکہ اس گوشت کوگھرمیں رکھ دوشایدنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم اس کوکھائیں۔ چنانچہ خادمہ نے اس گوشت کو گھر کے طاق میں رکھ دیا اس کے بعد ایک سائل آیا اور دروازے پر یہ صدا لگائی کہ صدقہ دو اللہ عزوجل تم گھر والوں کو برکت دے ۔یہ سن کر گھر والوں نے کہہ دیا کہ اے سائل!اللہ عزوجل تم کو برکت دے یہ سن کر سائل چلا گیا پھر اس کے بعد نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم مکان میں داخل ہوئے اور فرمایا کہ اے اُمِ سلمہ!تمہارے پاس کوئی کھانے کی چیز ہے کہ میں اس کو کھاؤں تو حضرت اُمِ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے نوکرانی سے فرمایا کہ تم جاؤ اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کے لیے وہ گوشت لاؤ تونوکرانی گئی لیکن اس طاق میں اس کو ایک چکنے پتھر کے ٹکڑے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ملا اس پر حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگوں نے فقیر کو گھر میں گوشت ہوتے ہوئے نہیں دیا اور واپس لوٹا دیا تو وہ گوشت پتھر ہوگیا۔ اس حدیث کو امام بیہقی نے اپنی کتاب دلائل النبوۃ میں روایت فرمایا ہے۔(1) (مشکوٰۃ،ج۱،ص۱۶۶)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!