Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

آیۃ الکرسی کی اہمیت وفضیلت

آیۃُ الکرسی سورۂ بقرہ(۲؍۲۵۵) کی ایک عظیم آیت ہے جسے بعض علمانے اسم اعظم کی امین بھی قراردیا ہے۔ اس کے فضائل ومناقب بھی بہت ہیں۔ 
حدیث:حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ تاجدارِ کائنات ﷺ نے مجھ سے پوچھا، اچھا یہ بتاؤ کہ قرآن کریم میں سب سے عظیم وجلیل آیت کون سی ہے؟ میں نے عرض کیا:اللہ ورسول ہی بہتر جانیں۔ پھر آپ نے یہ سوال کئی بار دہراکرجواب عنایت فرمایا کہ وہ’آیۃ الکرسی‘ ہے۔ (مسنداحمد:٢١٣١٥… مسند ابو عوانہ:٤٨٣)
حدیث:  جو شخص ہر فرض نماز کے بعدآیۃ الکرسی پڑھ لیا کرے تو اس کے اور جنت میں داخل ہونے کے درمیان ’موت‘کے سوا کوئی چیز رکاوٹ نہ ہوگی(یعنی مرتے ہی جنت میں داخل ہوجائے گا)۔(سنن نسائی کبریٰ: ٩٩٢٨)
حدیث:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے رمضان میں زکوٰة کے غلے کی حفاظت پر مجھے مامور فرمایا۔ جب رات ہوئی تو ایک چور آیا اور زکوٰة کے مال کواپنے دونوں ہاتھوںسے بٹورنے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیااور کہا کہ کل ہوکرتمھیں عدالت رسالت میں پیش کروں گا۔ اس کے بعد حضرت ابوہریرہ نے پورا واقعہ بیان کرکے فرمایا کہ اخیر میں اس چور نے کہاکہ مجھے چھوڑ دو میں تمھیں ایک عمل بتاتاہوں اور وہ یہ کہ جب تم بستر پرجاؤ تو آیۃ الکرسی پڑھ لیا کرو، ایک خدائی محافظ رات بھرتمھاری نگہبانی کرے گا اور شیطان کسی صورت تم تک نہ پہنچ سکے گا۔یہ سن کر حضورﷺ نے فرمایا کہ اس رات والے چور نے تم کو سچی بات بتائی، ہرچند کہ وہ خود بڑا جھوٹا ہے اور وہ کوئی اور نہیں خود شیطان تھا۔(سنن نسائی: ١٠٧٩٦)


(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

اٰیَۃ الْکُرْسِیّ
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ١ۚ۬ لَا
تَاْخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَانَوْمٌطلَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی
الْاَرْضِطمَـنْ ذَا الَّـذِیْ یَشْفَعُ عِنْـدَهٗۤ اِلَّابِاِذْنِهٖطیَعْلَمُ
مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْوَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْءٍ مِّنْ
عِلْمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ وَسِعَكُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ
جوَ لَا یَـُٔوْدُهٗ
حِفْظُهُمَا١
جوَ هُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ۝۲۵۵

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!