Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

کچھ ضروری اصطلاحات

(۱)حروف : الف سے یا تک تمام حروف ہیں جن کی تعداد ۲۹ ہے ان کو حروف تہجی کہتے ہیں۔
(۲)حروف حلقی : وہ تما م حروف جو حلق سے ادا ہوتے ہیں ان کی تعداد ۶ ہے اوروہ یہ ہیں (ء ، ھ ، ع ، ح ، غ ، خ)
(۳) حروف مستعلیہ : وہ حروف جو ہر حال میں پُر پڑھے جاتے ہیں ۔ان کی تعداد۷ہے ۔ (خ، ص،ض، ط،ظ ،غ اورق )حروفِ مستعلیہ کا مجموعہ خُصَّ ضَغْطٍ قِظْ ہے ۔
(۴)حروف شفوی : وہ حروف جو ہونٹوں سے ادا ہوتے ہیں ۔ تعداد کے اعتبار سے ۴ہیں ۔(ب ۔م۔ و۔ ف)
(۵)حروفِ مدّہ: (حروف ہوائیہ )وہ حروف جو ہوا پر ختم ہوجاتے ہیں ۔ انکی مقدار ایک الف کے برابر ہوتی ہے ۔”ا”ماقبل مفتوح ، ”و”ساکن ماقبل مضموم،”ی” ساکن ماقبل مکسور۔
(۶)حروفِ لین: وہ حروف جو نرمی سے پڑھے جاتے ہیں ۔”و ” اور”ی” ساکن ماقبل مفتوح ۔ 
( ۷)حرکت : زبر، زیراور پیش میں سے ہر ایک کو حرکت کہتے ہیں اور ان کو مجموعی طور پر حرکات کہتے ہیں ۔
(۸) فتحہ اشباعی : کھڑے زبر کو کہتے ہیں ۔
(۹)ضَمّہ اشباعی : اُلٹے پیش کو کہتے ہیں۔
(۱۰)کسرہ اشباعی :کھڑے زیر کو کہتے ہیں ۔ 
(۱۱)متحرک : جس حرف پر حرکت ہو اسے متحرک کہتے ہیں ۔
(۱۲)فتحہ : زبر کو کہتے ہیں ۔جس حرف پر فتحہ ہو اسے مفتوح کہتے ہیں ۔
(۱۳)کسرہ : زیر کو کہتے ہیں ۔ جس حرف کے نیچے کسرہ ہو اسے مکسور کہتے ہیں ۔
(۱۴)ضَمّہ : پیش کو کہتے ہیں ۔ جس حرف پر ضمہ ہو اُسے مضموم کہتے ہیں۔
(۱۵)تنوین : دو زبر ” ً ” ، دو زیر ‘ ‘ ٍ ‘ ‘ اوردو پیش ” ” ‘ ‘ کو کہتے ہیں اورجس حرف پر تنوین ہو اسے مُنَوَّنْ کہتے ہیں ۔ 
(۱۶)نونِ تنوین : تنوین کی ادائیگی میں جو نون کی آواز پیدا ہوتی ہے اسے نونِ تنوین کہتے ہیں۔
(۱۷)ما قبل حرف: کسی حرف سے پہلے والے حرف کو کہتے ہیں۔
(۱۸)مابعد حرف: کسی حرف کے بعد والے حرف کو کہتے ہیں۔
(۱۹)ترتیل : بہت ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا (علمِ تجوید اورعلمِ وقف کی رعایت کے ساتھ صحیح وصاف پڑھنا)جیسے قراء حضرات محافل میں تلاوت کرتے ہیں ۔
(۲۰)حدر : جلدی جلدی پڑھنا جس سے تجوید نہ بگڑے ۔ جیسے اما م تراویح میں پڑھتا ہے ۔
(۲۱)تدویر:ترتیل اورحدر کی درمیانی رفتار سے پڑھنا (جس طرح امام فجر ، مغرب اورعشاء میں قدرے بلند آوازمیں پڑھتا ہے)
(۲۲)اظہار : (ظاہر کرنا)نون ساکن ، نون تنوین اورمیم ساکن کو بغیر غنہ کے ظاہر کر کے پڑھنا۔
(۲۳)اقلاب:(تبدیل کرنا)نون ساکن اورنونِ تنوین کو میم سے بدل دینا (یہ صرف اس کے ساتھ خاص ہے )
(۲۴)اِخفاء : (چھپانا)نون ساکن اورمیم ساکن کو چھپاکر ادا کرنا۔
(۲۵)غُنّہ : ناک میں آواز لے جانا۔
(۲۶)موقوف علیہ : جس حرف پر وقف کیا جائے ۔
(۲۷)وقف:وقف کا لغوی معنٰی ٹھہرنا، رکنا ۔ اصطلاح تجوید میں کلمہ کے آخر پرسانس اورآواز توڑ دینا اورموقوف علیہ (جس پر وقف کیا جائے )اگر متحرک ہوتو ساکن کردینا وقف کہلاتاہے۔ 
(۲۸)اِدغام : (ملانا)دوحرفوں کو ملادینا۔ (پہلا مدغم اوردوسرا مدغم فیہ کہلاتاہے)
(۲۹)مُدْغَمْ فِیہ : جس حرف میں ادغام کیا گیا ہو۔
(۳۰)سکون : سکون جزم کو کہتے ہیں ۔
(۳۱)ساکن :جس حرف پر سکون ہو اسے ساکن کہتے ہیں ۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!