Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

ابتدائی باتیں

علم صرف کی تعریف:
    ایسے اصول و ضوابط جن کے ذریعہ ایک کلمہ سے دوسرا کلمہ بنانے اور اس میں تبدیلی کرنے کاطریقہ معلوم ہو۔
موضوع:
     علم صرف کا موضوع صیغہ(۱)کے اعتبارسے”کلمہ ”ہے ۔
غرض و غایت:
    صیغوں کوبنانے اوران میں تبدیلی کرنے میں ذہن کو غلطی سے بچانا۔
وجہ تسمیہ:
    علم صرف کو”صرف”کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا لغوی معنی”پھیرنا”ہے، اور اس علم میں چونکہ ایک کلمہ کو پھیر کر اس کی مختلف صورتیں بنانے کے طریقے بیان کیے جاتے ہیں اس لیے اس علم کو ”علم صرف”کہتے ہیں ۔
                          سوالات
   سوال نمبر۱:علم صرف کی تعریف بیان کیجیے۔ 
   سوال نمبر۲: علم صرف کا موضوع اورغرض وغایت بیان فرمائیں۔ 
   سوال نمبر۳:علم صرف کو صرف کیوں کہتے ہیں؟
(۱)……صیغہ کلمہ کی اس شکل کو کہتے جو حروف اور حرکات و سکنات کی مخصوص ترتیب سے حاصل ہوتی ہے۔ مثلاً ضَرَبَ

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!