Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

وضو کا طریقہ

۱۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم یا بسم اللہ والحمدللہ کہیں۔(سنت)
۲۔ دونوں ہاتھ گٹوں تک تین بار دھوئیں اور ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال کریں۔ (سنت)
۳۔ کم از کم تین مرتبہ داہنے بائیں، اوپر نیچے کے دانتوں پر مسواک کریں۔(سنت)
۴۔ ہر مرتبہ مسواک کو دھو لیں۔ مسواک دانتوں کی چوڑائی میں کریں، لمبائی میں نہیں۔
۵۔ تین بار خوب اچھی طرح کلی کریں کہ حلق تک، دانتوں کی جڑ اور زبان کے نیچے تک پانی بہے۔(سنت)
۶۔ اگر روزہ دار نہ ہوتو غرغرہ بھی کریں۔(سنت)
۷۔ تین بار دائیں ہاتھ سے ناک میں پانی چڑھائیں کہ جہاں تک نرم گوشت ہوتا ہے، ہر بار اس پر پانی بہہ جائے اور روزہ دار نہ ہو تو ناک کی جڑ تک پانی پہنچائیں۔ (سنت)
۸۔ بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے ناک صاف کریں۔(سنت)
۹۔ چہرہ(شروعِ پیشانی یعنی جہاں سے بال اگنے کی ابتداء ہوتی ہے،سے ٹھوڑی تک طول میں اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک)اس طرح دھوئیں کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے۔(فرض)
۱۰۔ چہرہ تین بار دھوئیں۔(سنت)
۱۱۔انگلیوں کے ناخنوں سے لےکر کہنیوں سمیت ایک باردونوں ہاتھ اس طرح دھوئیں کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے۔(فرض)
۱۲۔ تین مرتبہ کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھوئیں۔(سنت)
۱۳۔ پانی سے تر ہاتھوں سے چوتھائی سر کا مسح کریں۔(فرض)
۱۴۔ پورے سر کا مسح، گردن اور کانوں کا مسح کریں۔(سنت)
۱۵۔ کانوں میں چھوٹی انگلیاں ڈالیں۔(مستحب)
۱۶۔ دونوں پاؤں کو ٹخنوں سمیت ایک بار اس طرح دھوئیں کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے۔(فرض)
۱۷۔ دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت تین بار دھوئیں۔(سنت)
۱۸۔ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کریں۔(سنت)

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!