Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

دیدارِ سرکار کی خوشی میں رونا بھول گئیں

یہ تین۳ واقعات ان صحابیات کے تھے جو شیطانی اَفواہ سن کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور گھروں سے نِکَل پڑیں مگر جن صَحابیات کے جذبات قابو میں تھے اور وہ گھروں سے نہ نکلیں،ان کے دِلوں کو بھی قرار نہ تھا، لہٰذا جب انہیں مَعْلُوم ہوا کہ میدانِ اُحد سے واپَسی پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے مَحْبُوب، دانائے غُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ان کی بستی سے گزر رہے ہیں تو گھروں میں اپنے شُہَدا کے لاشوں پر رونے والی یہ صَحابیات دُکھی دِلوں کے چین، سَرْوَرِ کونین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے قرار ہوکر باہَر نِکَل پڑیں۔ جیسا کہ حضرت سَیِّدَتُنا عامِر اَشْہَلِیَّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا فرماتی ہیں: جب ہمیں سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمد کی خَبَر  ملی تو اس وقْت ہم اپنے مقتولین پر رو رہی تھیں،چنانچہ ہم رونا چھوڑ کر سب کی سب باہَر نِکَل آئیں اور جب میں نے رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو دیکھا تو بے ساختہ میری زبان سے یہ اَلفاظ جارِی ہوگئے: یارسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !آپ کے ہوتے ہر مصیبت ہیچ ہے۔   1
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
 ……… کتاب المغازی للواقدی، غزوة احد، تسمية من قتل المشرکین، ۱/۳۱۵  ملتقطًا

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!