Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

مستحبات وقوف

لبیک بکثرت پڑھنا، دعا ذکر اور استغفار میں خشوع اور خضوع کے ساتھ مصروف رہنا، قبولیت دعا کی قوی امید رکھنا،امام کے قریب وقوف کرنا، خواہ اس کے آگے جگہ ملے یا پیچھے یا اس کے دائیں یا اس کے بائیں مگر جبل رحمت کے قریب رُوبہ قبلہ امام کے پیچھے کھڑے ہونا افضل ہے، واقف کا سواری پر سوار ہو کر وقوف کرنا، سب کے ساتھ عرفات میں اُترنا کیوں کہ سب سے علیحدہ اور دور اُترنے میں تواضع اور انکساری سے دور ہونا ہے، وقوف میں قبلہ رُو ہونا، وقوف کے لیے زوال سے پہلے تیاری کرنا، وقوف کے لیے نیت کرنا، اگرچہ دل میں ہی کہہ لے کہ میں وقوف کر رہا ہوں جو مجھ پر فرض ہے، ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا اس طرح ہتھیلیاں آسمان کی طرف رہیں کیوں کہ دعا کا قبلہ آسمان ہے، دعا کو تین تین دفعہ مکرر کہنا، دعا کا افتتاح اور ختم حمد و صلوة پر کرنا اور آخر میں آمین کہنا، دعا کے درمیان تلبیہ شریف کی تکرار کرنا، طہارت ظاہری اور باطنی کے ساتھ وقوف کرنا، وقوف کے وقت آسمان کے نیچے رہنا یعنی چھتری یا کسی شامیانہ کے زیر سایہ نہ ہونا، لڑائی جھگڑا بالکل ترک کرنا، اعمال خیر میں کثرت کرنا مثلاً پانی پلانا، صدقہ و خیرات کرنا وغیرہ، ماثورہ دعائیں پڑھ کر تمام وقت ذکر و درود اور تلاوت قرآن میں گزارنا، جب یہاں سے روانہ ہو لبیک، تکبیر، استغفار، دعا،درود، اور ذکر کثیر اور اشکبار آنکھوں سے روانہ ہونا۔

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!