Our website is made possible by displaying online advertisements to our visitors. Please consider supporting us by whitelisting our website.
islam

لڑکی میں بھی دین داری ہی کو ترجیح دیجئے

لڑکی میں بھی دین داری ہی کو ترجیح دیجئے

یونہی لڑکی میں بھی دین داری مدِّنظر رکھنے کیلئے ارشاد فرمایا : عورت سے نکاح چار باتوں  کی وجہ سے کیا جاتا ہے (یعنی نکاح میں  ان کا لحاظ ہوتا ہے) : (1) مال ، (2) حَسَب نَسَب ، (3) خُوبصورتی اور (4) دین ، (پھر فرمایا)تم دین والی کو ترجیح دو۔ (1)
جو لوگ عورت کا صرف حسن یا مالداری یا عزّت و منصب پیشِ نظر رکھتے ہیں وہ اس حدیثِ پاک پر غور کر لیں ، سرکارِ دوعالم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : جو کسی عورت سے اُس کی عزّت کے سبب نکاح کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی ذِلّت میں زِیادَتی کرے گا اور جو کسی عورت سے اُس کے مال کی وجہ سے نکاح کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی محتاجی ہی بڑھائے گا اور جو کسی عورت کے حَسَب (یعنی خاندانی مرتبے )کی وجہ سے نکاح کرے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اُس کے کمینے پن میں زِیادَتی کرے گا۔ (2) 
آئیے!شادی کے معاملے میں دیندار عورت کے اِنتخاب کی برکت سے متعلِّق ایک ایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں ۔ 
________________________________
1 –   بخاری ،  کتاب النکاح ،  باب الاکفاء فی الدین ،  ۳ / ۴۲۹ ،  حـدیث :  ۵۰۹۰
2 –   معجم الاوسـط ، ۲ / ۱۸ ، حـدیث : ۲۳۴۲

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!