islam
تکبرکے متعلق بزرگانِ دین علیہم الرحمۃکے فرامین
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:”کسی مسلمان کوہر گز حقیر مت سمجھو کیونکہ حقیر مسلمان اللہ عزوجل کے نزدیک بڑے مرتبہ والا ہوتاہے۔”
حضرت سیدنا وہب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اللہ عزوجل نے جنت عدن کو پیدا فرمایا تو اس کو دیکھ کر ارشاد فرمایا :”تُو ہر متکبر پرحرام ہے۔”
حضرت سیدنا ا حنف رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :”آدمی پر تعجب ہے کہ وہ تکبر کرتاہے حالانکہ وہ دو مرتبہ پیشاب گاہ سے نکلا ہے۔”
حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :”آدمی پر تعجب ہے کہ وہ روزانہ ایک یادو مرتبہ اپنے ہاتھ سے ناپاکی دھوتا ہے پھر بھی زمین وآسمان کے بادشاہ سے مقابلہ کرتاہے۔”
حضرت سیدنا سلیمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایسے گناہ کے بارے میں پوچھا گیا جس کی موجودگی میں کوئی نیکی فائدہ نہیں دیتی تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا :”وہ گناہ تکبر ہے۔”